پنجگور: مسلح افراد کا ایف سی کیمپ پر حملہ

200

نمائندہ ٹی بی پی کو موصول آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر پنجگور میں ایف سی کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطباق آج دوپہر 12 بجے کے قریب پنجگور کے علاقے چتکان میں واقع ایف سی کے مین کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے گرنیڈ لانچروں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ہے، تاہم ابھی تک نقصانات کی کوئی تفصیل موصول نہیں ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع سے مزید معلومات کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔