دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم سے فورسز نے ایک بلوچ نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاپتہ نوجوان کی شناخت سلیم ولد مراد کے نام سے ہوئی ہے، جو کور پشت میناز کا رہائشی ہے، انہیں دو اپریل کو پنجگور کے علاقے پروم سے اغواء کیا گیا۔ یاد رہے، سلیم بلوچ دو سال پہلے زامران میں شہید ہونے والے شہید حنیف کے چھوٹے بھائی ہیں۔
دریں اثناء بلوچستان کے ضلع کیچ سے 21 مارچ کو فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے مجاحد ولد رحمدل جو کے منند گورکوپ کا رہائشی ہےبازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔