دی بلوچستان پوسٹ نیوز ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے کلگ میں ایک ہی گھر میں ماں باپ، دو چھوٹے بچوں سمیت چار افراد میں ایچ آئی وی کے مرض کی تشخیص ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصے سے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے کینسر کے مرض کی تیزی سے پھیلنے کی اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں اور وقت پر تشخیص و علاج نہ ہونے کے سبب کئی افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اب ایڈز کے بھی کیسز سامنے آرہے ہیں۔
واضع رہے کہ بلوچستان پسماندہ علاقہ ہونے کے سبب اچھے ہسپتالوں، ڈاکٹروں، جدید مشینری اور علاج و معالجے کی سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے ایڈز اور کینسر سمیت دیگر چھوٹے بڑے امراض کی وقت پر تشخیص یا علاج نہ ہونے کے سبب لوگ موت کے منہ میں جارہے ہیں، جبکہ اگر مرض کی تشخیص ہو بھی جائے تو اس کا علاج بلوچستان کے کسی بھی چھوٹے بڑے شہر میں میسر نہیں ہوتا ہے۔