پنجگور: انور قلندر 2 بیٹوں سمیت ہلاک

1251

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ  میں انور قلندر اپنے دو بیٹوں سمیت ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد کیساتھ جھڑپ میں انور قلندر اور اس کے دو بیٹے کہدہ رحیم اور عابد ہلاک ہوئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد انور قلندر اور اس کے ساتھیوں کا اسلحہ اور گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

علاقائی ذرائع نے مزید بتایا کہ انور قلندر اور اس کے بیٹوں کا تعلق سرکاری سرپرستی میں بننے والے ڈیتھ سکواڈ سے تھا جو سیاسی کارکنان و آزادی پسندوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ سمیت اغوا برائے تاوان اور دیگر معاملات میں  بھی ملوث تھے۔