پشین: انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ

315

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پشین میں پولیو کی ٹیم پر حملہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یارو کے قریب انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، تاہم ابھی تک نقصانات کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ موٹرسائیکل سواروں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پربھی فائرنگ کی ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں پولیو ورکرز پر اس سے قبل بھی کئی بار حملے ہوچکے ہیں جس میں کئی پولیو ورکرز کی جان جا چکی ہے، اس سے قبل پولیو ورکرز پر حملوں کی ذمہ داری مختلف مزہبی شدت پسند تنظیموں نے قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں پولیو کا مرض تشویشناک حد تک پایا جاتا ہے لیکن کچھ مزہبی شدت پسند تنظیمیں پولیو ورکرز کو نشانہ بنا کر انسداد پولیو مہم کو روک رہے ہیں اور سیکورٹی فورسز بھی پولیو ورکرز کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آتی ہیں۔