دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ستائیس مارچ 2018 کو تمپ کے علاقے ملانٹ سے پاکستانی فورسز کےہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے شاہد ولد ماسٹر نزیر دوران حراست شدید تشدد کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق تمپ کے علاقے ملانٹ سے فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے شاہد کو گزشتہ رات قریباً گیارہ بجے نیم مردہ حالت میں انکے رشتےداروں کے حوالے کیا گیا تھا-
ذرائع کے مطابق شاہد کو فوراً سول ہسپتال تربت لیجایا گیا، لیکن کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئے-