واشک: دوران آپریشن لاپتہ ہونےوالے دو افراد کی شناخت ہوگئی

135
File Photo

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے واشک میں ہونے والے فوجی آپریشن کے دوران لاپتہ ہونے والے دو اور افراد کی شناخت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اکیس مارچ کو واشک کے علاقے بسیمہ سُکن سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو افرد کی شناخت افضل ولد دلبول سکنہ مشکے اور فکیر ولد میران سکنہ سُکن کے نام سے ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے اکیس مارچ کو  واشک کے علاقے بسیمہ کے مختلف مقامات پر شروع ہونے والا آپریشن رواں ماہ پانچ تاریخ کو ختم ہوا جس کے دوران کئی افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کیئے گئے جن میں سے کچھ کے نام معلوم ہوئے ہیں تاہم کئی افراد کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔