نوکنڈی: عوام اور ڈاکووں میں جھڑپ پانچ ڈاکو گرفتار

761

دی بلوچستان پوسٹ نوکنڈی رپورٹر کے مطابق نوکنڈی وشآب کے مقام پر عوام اور ڈاکوؤں کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں ڈاکو گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق نوکنڈی کے علاقے وشآب میں عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت 5 ڈاکوؤں کو قابو میں کرکے اسلحہ اور گاڑی بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکووں کو لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جن کی شناخت مولابخش ولدعمر شیرزئی، ذاکر ولد عمرنوتیزئی، اللہ نورولد عبداللہ عالیزئی، حمل خان ولد شاہسوار شیرزئی اور ذولفقار ولد عمر شیرزئی ناموں سے ہوئی ہے۔