دی بلوچستان پوسٹ نیوز ویب ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی میں گیسٹرو کی وباء پھیلنے سے کئی بچے متاثر۔
تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علاقے کلی صاحبزادہ میں گیسٹرو کی وباء پھیلنے سے ایک ہی خاندان کے پندرہ بچے وباء کا شکار ہوگئے ہیں۔
زرائع کے مطابق متاثرہ بچوں کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال نوشکی پہنچادیا گیا جہاں پر انھیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دے دی گئی ہے۔
میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبیداللہ مینگل کے مطابق ان بچوں کو فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے گیسٹرو ہوا تھا جسے فوری طبی امداد کے زریعے قابو کرلیا گیا ہے۔