مستونگ: کرنٹ لگنے سے مزدور شدید زخمی

232

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ مستونگ کے مطابق کام کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے مزدور شدید زخمی ہوا ہے.

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے کانک میں دوران کام گیارہ ہزار بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے محمد نعیم ولد وفا، قبیلہ رخشانی، سکنہ کانک شدید زخمی ہوا ہے.

نمائندہ کے مطابق مزدور کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے.