نمائندہ ٹی بی پی کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر مستونگ کے پہاڑی علاقے قابو سے ایک شخص کی لاش لائی گئی ہے جسکی موت جسم کے مختلف حصوں پر گولی لگنے سے ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاش کی شناخت مقصود احمد ولد رحمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، تاہم سکیورٹی ذرائع نے دعوہ کیا ہے کہ مزکورہ شخص سی ٹی ڈی اور ایف سی کے ایک آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ہے۔
دوسری جانب علاقائی ذرائع اور بلوچ سیاسی پارٹیاں ایسے کئی واقعات پر کہتے رہے ہیں کہ سیکیورٹی فورسز اور خفیہ ادارے پہلے سے لاپتہ افراد کو مار کر اسے جعلی مقابلے کا نام دیتے ہیں۔
تاہم ابھی تک دی بلوچستان پوسٹ کو اس واقعہ کی مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔