مرکزکی جانب سےسینئردوستوں کوریاستی ایجنٹ قراردینےکی پرزورمزمت کرتے ہیں – بی آرایس اوکراچی

151

بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی زون کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں بلوچ ریپبلکن پارٹی کراچی کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں پارٹی سے مستعفی ہونے والے پارٹی کے سینئر دوستوں کو ریاستی ایجنٹ و غدار قرار دیا گیا تھا جس کی ہم پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت بلوچستان اور بیرون ممالک میں مقیم جن دوستوں نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا  وہ تمام اپنے نظریے پر قائم ہیں اور ان میں سے کوئی بھی دوست بلوچستان کی آزادی کے مطالبے سے اب تک پھیچے نہیں ہٹا ہے۔

بی آر پی کراچی کی جانب سے جاری کردہ بیان انتہائی غیر زمہ دارانہ ہے جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ جن لوگوں نے پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے ان میں سے اکثریت ان لوگوں کی ہے جو 2008 سے بی آر پی سے وابستہ رہے ہیں اور انکی قربانیوں سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ اگر کارکنان کو پارٹی کے پالیسیوں پر تحفظات لاحق ہیں تو پارٹی کے مرکز کو چاہیے کہ انکے تحفظات کو سیاسی و جمہوری طریقوں سے دور کرنے کی کوشش کرے، تحفظات دور نہ ہونے پر اگر کوئی پارٹی سے استعفیٰ دیتا ہے تو ہمیں یہ حق بالکل حاصل نہیں ہے کہ انہیں ریاستی ایجنٹ یا غدار جیسے القابات سے نوازیں۔

لہذا بی آر پی کے مرکز کو چاہیے کہ کراچی زون کے بیان پر سخت ایکش لیتے ہوئے ایک وضاحتی بیان جاری کرے کیونکہ جن لوگوں کو غدار اور ریاستی ایجنٹ و تحریک کا دشمن قرار دیا گیا ہے وہ ہمارے آزادی پسند و ہم خیال ساتھی ہیں۔