بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ضلع کوہلو کے علاقے نساو کے مقام پر ہمارے سرمچاروں نے مخبروں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا۔ اس حملے میں مخبر ہنگریز ولد ایوب لوہارانی مری ہلاک اور حضورو ولد ھدو لوہارانی مری شدید زخمی ہوئے۔
آزاد بلوچ نے کہا کہ ان دونوں مخبروں نے اپنے ان رشتہ داروں کو سرنڈر کروایا، جو پہلے سرمچاروں کے ساتھ تھے۔ بعد ازاں انہوں نے ان مخبروں کے کہنے پر فورسز کے سامنے سرنڈر کرکے سرمچاروں کی نہ صرف مخبری شروع کردی، بلکہ علاقے میں چھپے ہوئے سرمچاروں کے ہتھیاروں کی فورسز کے سامنے نشاندہی بھی کر رہے ہیں، جن کو فورسز نکال کر لے جا رہے ہیں۔ اس لئے اب ان کے سرنڈر شدہ وہ رشتہ دار بھی ہمارے نشانے پر ہیں۔ ہم ایسے مخبروں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنی ان گھناؤنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ ان کا انجام بھی برا ہوگا۔
آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورسز اور مخبروں پر ہمارے حملے بلوچ قومی ریاست کی آزاد حیثیت کی بحالی تک جاری رہینگے۔