فورسز کے ہاتھوں بی این ایم رہنما کچکول ایڈوکیٹ کا بھانجا اغوا

184

اطلاعات کے مطابق فورسز نے بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے رہنما کچکول علی ایڈوکیٹ کے بھانجے کو پنجگور سےاغوا کر لیا ہے، جبکہ فورسز و ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے بی این ایم رہنما کے زمینوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے.

تفصیلات کے مطابق بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے رہنما کچکول علی ایڈوکیٹ کے 22 سالہ بھانجا امداد ولد غوث بخش کو فورسز و ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے اغوا کر لیا جبکہ ان کے زمینوں پر بھی قبضہ کیا گیا ہے.

علاقائی ذرائع کے مطابق کچکول ایڈوکیٹ کے رشتہ داروں کو بھی مقامی ڈیتھ اسکواڈ کیجانب سے نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، گذشتہ روز کچکول ایڈوکیٹ کے دو رشتہ داروں پر بھی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے حملہ کیا تھا، جس سے وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔