فوجی قافلے پر حملہ کرکے پانچ اہلکاروں کو ہلاک کیا، بی ایل ایف

187

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیر16 اپریل کو سرمچاروں نے سی پیک منصوبے کی روٹ پر ضلع کیچ میں ہوشاب کے قریب کولواہ کے علاقے بل میں پاکستانی فوج کی چھ گاڑیوں کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ ایک ٹرک اور ویگو شدید حملہ کی زد میں آئے جس سے دونوں گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا اور ان میں سوار پانچ افراد ہلاک اور چھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ کل ضلع کیچ ہی میں مند کے علاقے چوکاپ میں فوجی چوکی پر راکٹ اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک اور دو زخمی کئے۔ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔