طالبان کے حملے میں افغان صوبے کے نائب گورنر کی ہلاکت

139

افغان طالبان کے ایک حملے میں لوگر صوبے کے نائب گورنر کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

شورش زدہ صوبے لوگر کے ڈپٹی گورنر قمر الدین شکیب، اُن کے دو محافظوں کے علاوہ ایک اور شخص بھی عسکریت پسندوں کے گھات لگا کر کیے جانے والے اس حملے میں مارے گئے۔

 یہ حملہ افغان دارالحکومت کابل کے نواح میں کیا گیا۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ طالبان نے بدھ پچیس اپریل کو موسم گرما کے لیے الخندق نامی عسکری آپریشن کو شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔