بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات 19 اپریل کی صبح کو ضلع کیچ میں شاپک کے علاقے عومری کہن میں پاکستانی فوج کی آپریشن میں بی ایل ایف کے سرمچار ایوب ولد دل مراد شہید ہوئے، ہم انہیں خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ دو سالوں سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے بلوچ مزاحمتی تحریک سے وابستہ تھے، اس وقت وہ بی ایل ایف کے ٹیکٹیکل کمبیٹ یونٹ کے ممبرتھے۔ شہید ایوب بلوچ نے بہادری سے لڑتے ہوئے بلوچ وطن کی دفاع میں اپنی جان قربان کی۔ اس لڑائی میں پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور پانچ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
آپریشن کے دوران پاکستانی فوج نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کی اور شہید ایوب کے بھائی اسد بلوچ کو زخمی کرنے کے بعد اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ انہیں دوسرے بلوچوں کی طرح دوران تشدد شہید کیا جا ئیگا یا اسی طرح لاپتہ رکھ کرقابض ریاست پاکستان اپنے جرائم پر پردہ پوشی کی کوشش کرے گی۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ شاپک عومری کہن چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک) منصوبے کی عین روٹ پر واقع ہے اور ان علاقوں میں فوجی آپریشن روز کا معمول ہیں اور یہاں سے ہزاروں خاندانوں کو زبردستی نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے جو بلوچستان کے دوسرے علاقوں اور سندھ کی طرف ہجرت کر چکے ہیں مگر انہیں وہاں بھی مختلف طریقوں سے اذیتیں دی جارہی ہیں۔ کراچی سندھ سے کئی بلوچ طلبا اور آپریشن سے کئی متاثرین کو اغوا اور لاپتہ کیا گیا ہے اور کئی اغوا کے بعد شہید کئے جا چکے ہیں۔