سراوان: ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 4 بلوچ جابحق

230

سراوان میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 4 بلوچ جابحق

دی بلوچستان ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مغربی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 4 بلوچ جابحق ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مغربی بلوچستان کے سراوان میں گل احمد نامی شخص کو فورسز نے فائرنگ کرکے اس وقت قتل کیا جب وہ اپنے گاڑی میں ایرانی آٹا کسی دوسرے علاقے منتقل کر رہا تھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گل احمد اپنے گاڑی سے ایرانی پٹرول اور آٹے کا کاروبار کرتا تھا۔

جبکہ دوسرا واقعہ چابہار کے قریب پیش آیا ہے جہاں ایرانی فورسز کے فائرنگ کے نتیجے 2 بلوچ موقع ہلاک ہوئے جبکہ 1 زخمی ہوا، تاہم اس واقعے کے بابت مزید معلومات آنا باقی ہیں.