سبی ڈیرہ مراد جمالی اور کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جانبحق

172

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سبی، ڈیرہ مراد جمالی اور کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جانبحق ہوئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق سبی، ہرنائی کے علاقے ناکس میں گوچینہ کے رہائشی محمد زمان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا.

دریں اثناء ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ منجھو شوری کے حدود گوٹھ برکت علی میں سیاہ کاری کے الزام میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا.

کوئٹہ میں نواں کلی کے علاقے کلی شاہ عالم میں سر میں گولی لگنے سے 16 سالہ محمد طاہر ولد عبدالغفار قبیلہ سید جانبحق ہوگیا.

ایدھی ذرائع کے مطابق میت کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.