زامران سے عبدالرزاق ولد داد محمد مسلح افراد کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ

228

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے زامران نوانو سے ایک اور بلوچ نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق لاپتہ شخص کی شناخت عبدالرزاق ولد داد محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو نوانو زامران کا ہی رہائشی بتایا جاتا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق عبدالرزاق علاقائی مسجد کے پیش امام تھے، جو مسجد نماز پڑھانے گئے تھے اور پھر واپس نہیں آئے۔

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع کیچ سے ایک لاپتہ بلوچ امین ولد محمد جو کے منند کولواہ بدرنگ کا رہائشی ہے منظر عام پر آگئے ہیں اور اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ انکے ہمراہ اغواء ہونے والے عالم ولد بوھیر تاحال لاپتہ ہیں۔