دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ دالبندین کے مطابق چاغی میں خسرے کی وباء پھیلنے کی وجہ سے چار بچے جانبحق اور متعدد متاثر ہوئے ہیں.
اس حوالے سے لشکر آپ کے رہائشی و سماجی رہنما درد محمد سمالانی کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے بچوں کو بروقت ٹیکے لگ نہیں پاتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے حکومتی سطح پر کوئی اقدام اٹھایا نہیں جارہا ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی بچے جانبحق اور متعدد متاثر ہے.
واضح رہے ماضی میں ان علاقوں میں خسرے کی وباء سے جانبحق ہونے والے متعدد بچوں کی اطلاعات موصول ہوتی رہی ہے۔