خاران دیگر شعبوں سمیت کھیلوں کے میدان میں بھی پسماندگی کا شکار ہے:ثناء بلوچ

320

آل خاران کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا ۔

 فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق سینٹر بی این پی کے مرکزی رہنما ثناء بلوچ تھے۔

ثناء بلوچ نے فائنل میچ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاران دیگر شعبوں سمیت کھیلوں کے میدان میں بھی پسماندگی کا شکار ہے۔

بلوچستان میں اچھی صلاحیتیں موجود ہونے کے باوجود انکی حکومتی سطح پر کوئی حوصلہ افزائی نہیں ہو رہی ہے جو المیہ ہے۔

ثناء بلوچ نے کہا کہ خاران میں نوجوانوں کو ابھی آگے آنے کہ ضرورت ہے جوان تبدیلی کی ضامن ہوتے ہیں جس طرح خاران سٹی عوام نے بی این پی کے کاروان میں شامل ہو کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا اسی طرح دیہاتوں اور ریگستانوں اور پہاڑوں میں رہنے والوں نوجوانوں کو شہری عوام کی تلقین کرتے ہوئے منظم انداز میں سیاسی میدان میں فعال کردار ادا کریں۔

آخر میں ثناء بلوچ حاجی نصرت مینگل ندیم بلوچ صدام حسین بلوچ و بی این پی کے رہنماوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔