حاجی جمعہ خان محمد حسنی گوانتانامو جیل سے رہا ہوگئے

1575

چاغی سے تعلق رکھنے والے حاجی جمعہ خان محمد حسنی طویل عرصے تک گوانتانامو  جیل میں قید ہونے کے بعد رہا ہو کر دبئی پہنچ گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو باخبر زرائع سے ملنے والے اطلاعات کے مطابق چاغی سے تعلق رکھنے والا حاجی جمعہ خان جسے امریکی فورسز نے ملائیشیا سے گرفتار کرکے گوانتانامو  جیل منتقل کردیا تھا ۔ گذشتہ روز رہا ہوکر دبئی پہنچ گئے ۔

واضح رہے کہ حاجی جمعہ خان پر الزام تھا کہ وہ عالمی شدت پسند تنظیم القاعدہ کو مالی کمک کرتا تھا جبکہ ایک اور رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ وہ بیک وقت ڈبل ایجنٹ کا کردار ادا کرتا تھا ۔

حاجی جمعہ خان کا آبائی علاقہ چاغی میں افغان سرحد کے قریب برابچہ ہے جو منشیات کا سمگلنگ کا اہم اڈہ  ہے ۔