جھڑپ میں فورسز کے آٹھ اہلکار ہلاک کردیئے۔ بی آر اے

113

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا گزشتہ شام ہمارے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے بھمبور میں فوجی آپریشن میں مصروف پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا۔

جس سے ہمارے سرمچاروں اور پاکستانی قابض فورسز کے ساتھ دو گھنٹے سے زائد تک جھڑپیں جاری رہیں۔

ان دو بدو چھڑپوں میں پاکستانی فورسز کے آٹھ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان  نے مزید کہا کہ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے-