تمپ: 4 سال قبل لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب

154

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت سے چار سال قبل لاپتہ ہونے والا شخص تمپ کے علاقے سے  بازیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تمپ کے علاقے گومازی کا رہائشی  23 سالہ فیصل بلوچ کو26 اپریل 2014 کو تربت ایئرپورٹ  کے قریب قائم ایف سی چیک پوسٹ پر فورسز نے حراست کے بعد لاپتہ کردیا تھا جو چار سال بعد گومازی سے بازیاب ہوگیا ہے۔