تربت: سرچ آپریشن اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

239

دی بلوچستان پوسٹ تربت نمائندے کے مطابق تربت میں کل سے پاکستانی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن,تلاشی اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ شب  ضلع کیچ کے علاقے سنگانی سر اور آبسر میں گھروں پر  پاکستانی فورسز کا  سرچ آپریشن ۔ متعدد افراد کی گرفتاری کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں مگر اس وقت تک کسی بھی گرفتار شدگان نام معلوم نہیں ہوسکا ہے-

دوسری جانب   تربت سٹی کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر پاکستانی فورسز نے ناکہ بندی کر رکھی ہیں  مسافر گاڑیوں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہیں جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو لائن لگاکر انکی جامع تلاشی لی جارہی ہے-

خیال کیا جارہا ہے کے فورسز کے اچانک ایکشن کی وجہ گزشتہ روز تربت میں ہونے والا حملہ ہوسکتا ہے حملے میں فورسز کے افسر کو نامعلوم افرادنے تربت سٹی میں قتل کردیا تھا- جس کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی-