تربت : اوورسیز کالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

225

تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ تربت کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اورسیز کالونی میں  فائرنگ کرکے شیر محمد نامی ایک مقامی شخص کو قتل کردیا۔

مقامی پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق قتل کا یہ واقعہ گذشتہ شب پیش آیا تاہم اس کی وجہ معلوم نا ہوسکی۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کی لاش سول ہسپتال لائی گئی جسے ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیاگیا جبکہ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اوورسیز ایریا تربت کا پوش علاقہ ہے جہاں سکیورٹی انتہائی سخت ہے جبکہ اس کے اردگرد ایف سی کی چار چوکیاں اور دو چیک پوسٹ قائم ہیں۔