بی ایل اے نے کوہستان مری میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

186

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 25 اپریل بروز بدھ شام سات بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے کوہستان مری میں پاکستانی فورسز پر اس وقت جدید اور خودکار ہھتیاروں سے حملہ کیا، جب ان کا ایک کاروان رکھنی سے بھمبور کی جانب جارہا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ  ان کے اس کاروان پر بی ایل اے کے سرمچاروں نے بھیکڑ کے مقام پر حملہ کیا۔ ایک گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔ اس حملے میں فورسز کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ اور فورسز کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ جبکہ ہمارے سرمچار بحفاظت نکل کر اپنے ٹھکانے پر پہنچ گئے۔

اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔

آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری یہ کاروائیاں بلوچ قومی آزادی اور بلوچ قومی ریاست کی آزاد حیثیت کی بحالی تک جاری رہینگی