بی ایل ایف نے بلیدہ آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

197

 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے بلیدہ مین آرمی کیمپ پر راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 اپریل اتوار کے روز بی ایل ایف کے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ ،بٹ میں قائم آرمی کی مین کیمپ پر دو راکٹ فائر کیئے جو کیمپ کے اندر جا گرئے،جس سے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے،

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ اسکے بعد حواس باختہ فوج نے آبادی پر کئی مارٹر گولے فائر کیئے، ترجمان نے کہا کہ ریاستی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔