بی ایل ایف نے آواران میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

819

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ13 اپریل کو سرمچاروں نے ضلع آواران کولواہ کے علاقے ساجدی بازار میں فوجی قافلے پر حملہ کیا۔ ایک ٹرک اور لینڈ کروزر کو راکٹ اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر تین اہلکاروں کو ہلاک کیا جبکہ تین سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ گیارہ اپریل کو سرمچاروں نے مند کے علاقے اپسار میں فوجی چیک پوسٹ پر اسنائپر رائفل سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ ہمارے ایسے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔