بھمبور میں آبادیوں پر فوجی بربریت کا بھرپور جواب دینگے : سرباز بلوچ

288

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے بھمبور میں مقامی آبادی کی طرف پیش قدمی کرنے والے پاکستان آرمی کے اہلکاروں کو گانڈار چُر کے مقام پر محاصرے میں لیکر فورسز پر شدید حملے شروع کیئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حملوں کے سبب فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچا انھوں نے مزید کہا کہ سرمچاروں اور قابض فورسز کے مابین شدید جھڑپیں تا حال جاری ہیں۔

سرباز بلوچ نےفورسز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ آبادیوں پر ہونے والے ہر ظلم کا بھر پور انداز میں جواب دیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔