بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں 6 افراد گرفتار

139

 فورسز کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن، 6 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز نے بلوچستان کے علاقوں  کوئٹہ سریاب روڈ ، چمن اور پشین میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کر کے 6 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے افراد ڈیرہ مراد جمالی میں پولیو ٹیم اور پولیس پر حملوں میں ملوث ہیں.

جبکہ گرفتار کئے جانے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ، ڈیٹونیٹر، دھماکہ خیز مواد، راکٹس اور بارودی سرنگیں برآمد کئے جانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

تاہم آزاد زرائع سے آئی ایس پی آر کے ان دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی