بلوچستان :پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 6 افراد لاپتہ، 2 بازیاب

113
File Photo

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آواران سے فورسز کے ہاتھوں 6 افراد حراست بعد لاپتہ کردیئے گئے-

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات آواران کے علاقے دراسکی چوکو میں فورسز نے گھروں پر چھاپے مارکر 6 افراد کو لاپتہ کردیا ہیں، دوران چھاپے گھروں میں موجود خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے-

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت اسد ولد اللہ داد، زمان ولد عظیم، قدیر ولد موسیٰ، آسمی ولد شاہ داد، نظام ولد محمد عمر اور ابرار ولد حضور بخش سکنہ دراسکی چوکو کے نام سے ہوئیں ہے-

دوسری جانب خاران کے علاقے جوژان شیلگ محلہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے محمدامین اور ان کا نواسہ عدنان گزشتہ روز بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں-