بلوچستان : نال میں متعدد اسکولوں کی عمارت خستہ حالی کا شکار

510

بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی لگانے والے پارٹی کے مرکزی صدر کے آبائی علاقے کا اسکول خستہ حالی کا شکار ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں قوم پرستی کے دعوے دار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر حاصل خان بزنجو کے آبائی علاقے نال کے متعدد اسکولوں کی عمارت خستہ حالی کے شکار ہیں اور اسکولوں کی عمارت  میں بڑے بڑے دراڑیں پڑا ہوا ہے ۔

ان ہی خستہ حال اسکولوں میں سے ایک نال کے کلی لاغرچھب گورنمنٹ پرائمری سکول کا بلڈنگ ہے جو کسی بھی وقت ایک بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ اسکول کی بلڈنگ حال ہی میں تعمیر کی گئی تھی  لیکن غیرمعیاری مواد استعمال کرنے کی وجہ سے چند سالوں میں ہی دراڑیں نکل گئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت کو بغیر کسی پلر اور آر سی سی کے بنایا گیا جو کہ کسی بھی وقت حادثے کا شکار ہوسکتا ہے

نال پاکستان کے وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو کا آبائی علاقہ اور ان کی بلوچستان میں حکومت کے وقت تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان بھی کیا گیا تھا لیکن تعلیمی ایمرجنسی صرف اعلانات کی حد محدود رہا  اور بلوچستان میں تعلیمی اداروں کی حالت آج بھی زبوں حالی کا شکار ہیں