بلوچستان میں نئی پارٹیاں قائم کرنے کا مقصد بلوچ جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے: اختر مینگل

171

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد سردار اختر مینگل نے دورہ تربت کے موقع تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی بلوچ عوام کی آخری امید ہے جو استحصالی نظام کے خلاف عوام کی قوت کے سہارے جنگ لڑ رہی ہے۔

بلوچستان میں ماں اور باپ کے نام سے پارٹیوں کا موسم آیا ہے اس کے بعد داد دادی کے نام سے بھی پارٹیاں قائم کی جائینگی مگر یہ سب بلوچ جدوجہد کو سبوتاژ کرنے اورقومی مسائل سے روگردانی کر کے انفرادی مفادات کو دوام دینے کی کوششوں کا حصہ ہیں، عوام نے جن جماعتوں کو اقتدار میں موقع دیا ۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے نام شہروں کے شہر ویران کر کے قبرستان آباد کیئے، لوگوں کو اپنے آبائی وطن سے نقل مکانی پر مجبور کیا،اگر بی این پی کو موقع ملا کچھ اور نہیں کرینگے تو کم از کم عوام کے عزت و احترام اور حقوق کو پامال نہیں ہونے دینگے۔