مند سے ایک شخص کی لاش برآمد
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مند سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
مند کے علاقے مندیگ کور سے آج صبح ملنے والے لاش کی شناخت جبار کے نام سے ہوئی ہے
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص نے بلوچ مزاحمتی تنظیم سے منحرف ہوکر کچھ عرصہ قبل سرنڈر کیا تھا۔
واضح رہے کہ ماضی میں ریاست کے سامنے سرنڈر کرنے والے کئی افراد کو بلوچ مزاحمتی تنظیمیں نشانہ بنا چکے ہیں ۔