بلوچستان :فورسز کا مختلف علاقوں میں چھاپہ ، متعدد افراد گرفتار

179

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کا گھروں پر چھاپہ، متعدد افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ جبکہ ایک شخص بازیاب

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز کی جانب سے گھروں پر چھاپے مارے گئے جن میں متعدد افراد گرفتاری بعد لاپتہ کئے گئے جبکہ ایک شخص بازیاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے سامی میں فورسز کی جانب سے گھروں پر چھاپے مارے گئے، دوران چھاپہ خواتین و بچوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ متعدد افراد کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا گیا۔

دشت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق فورسز نے کلانانی سر کے علاقے سے ذاکر ولد محمد کریم سکنہ جمک دشت کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ذاکر دشت کلانانی سر کے علاقے میں مزدوری کرنے کی غرض گیا تھا جہاں انہیں فورسز نے حراست بعد لاپتہ کردیا.

جبکہ آواران سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز کے ہاتھوں لاپتہ لباچ کا رہائشی نواز ولد موسیٰ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا.

واضح رہے نواز کو فورسز نے 6 فروری 2017 کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا تھا۔