ایرانی فورسز کا بلوچستان میں مارٹر گولے فائر

272

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایرانی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں مارٹر گولے فائر کئے گئے.

اطلاعات کے مطابق نوکنڈی کے علاقے راجے میں ایرانی فورسز کی جانب سے مارٹر گولے فائر کئے گئے ہیں، تاہم نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے.

واضح رہے ماضی میں ایرانی فورسز کیجانب سے بارڈر سے متصل علاقوں میں متعدد بار اس نوعیت کے حملے ہوتے رہے ہیں جن کی وجہ سے لوگوں کو جانی و مالی نقصانات بھی اٹھانے پڑے ہیں.