افغانستان میں خونریزی روکنے کیلئے پاکستان کیخلاف سخت فیصلے لینے ہونگے ۔ اسلم بلوچ

487

 

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا رپورٹر کے مطابق بلوچ مزاحمتی تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے سینئر رہنما اسلم بلوچ نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئیٹر پر افغانستان میں جاری خونریزی کی نئے لہر کے بابت اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “افغانستان اورآس پاس کے ممالک میں خونریزی روکنے اورپاکستان کو مداخلت سےباز رکھنے کےلیئے امریکہ اور مغرب کو ٹھوس اور سخت فیصلے لینے ہونگے۔”

اسلم بلوچ نے مزید کہا ہے کہ “جب تک امریکہ اس سوچ اور امید پر قائم رہے گا کہ پاکستان کسی بھی طرح افغانستان میں مثبت کردار ادا کرسکتا ہے، تب تک افغانستان میں یوں ہی خونریزی جاری رہےگی، پاکستان افغانستان میں اپنے عدم استحکام والی پالیسی میں کبھی بھی بدلاؤ  نہیں لائے گا۔”