آواران: فورسز کا آپریشن جاری، گھر گھر تلاشی

202

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فوج کا آپریشن جاری۔

تفصیلات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے مزار گوٹھ، چیری بازار کو پاکستانی زمینی فوج نے محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی۔

علاقائی زرائع کے مطابق دوران آپریشن گھروں میں موجود اشیاء کو لوٹ لیا گیا اور خواتین و بچوں کے تشدد کی بھی اطلاعات ہیں۔

زرائع نے بتایا کہ فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے کر لوگوں کو محصور کر دیا ہے اور آپریشن تاحال جاری ہے۔