آساپوڑ میں ایف سی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

135

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے کاہان کے علاقے آساپوڑ کے مقام پر ایف سی چوکی پر خودکار اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ دو طرفہ جھڑپ چالیس منٹ تک جاری رہی۔ جھڑپ میں متعدد ایف سی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

آزاد بلوچ نے کہا کہ چار روز سے علاقے میں پاکستانی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ بڑی تعداد میں پاکستانی فورسز نے کوہستان مری کے علاقے کو چاروں طرف سے گھیر ے میں لے رکھا ہے۔ فورسز کو فضائی کمک بھی حاصل ہے۔

آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ اس آپریشن کا مقصد کاہان کے علاقے سے تیل نکالنا ہے۔ اس وقت بھی فورسز بھمبور کے علاقے شیر بارگ اور شیر وڈھ سے تیل نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لیکن ہم پاکستانی فورسز کے مذموم عزائم اور پاکستان کے ان گھناؤنے مقاصد کو کامیاب ہونے نہیں دینگے اور پاکستانی فورسز کے خلاف ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔

آزاد بلوچ نے کہاکہ گزشتہ رات کو آساپوڑ میں ایف سی چوکی پر حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ ہماری یہ کارروائیاں بلوچ قومی آزادی اور بلوچ ریاست کی آزاد حیثیت کی بحالی تک جاری رہینگی۔