کولواہ گیشکور اور بُزی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہے : بی ایل ایف

311

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کے روز علی الصبح تین بجے سرمچاروں نے کولواہ گیشکور کے علاقے ہیکان کور میں گھات لگا کر پاکستانی فوج پر حملہ کیا،حملہ تین گھنٹے جاری رہا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پیدل گشت کرنے والےتین اہلکاروں کو نشانہ بناکر ہلاک کرنے کے بعد فوجی کمک کے ساتھ دو بدو لڑائی شروع ہوئی جو چھ بجے تک جاری رہاجس میں قابض فوج کے مزید کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے اور سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

مشکے: پاکستانی فورسز کا زمینی اور فضائی آپریشن جاری

گہرام بلوچ نے کہا کہ اٹھائیس فروری کو مشکے کے علاقے بُزی میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج پر شدید نوعیت کے حملے کرکے متعدد فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کیا۔ ان علاقوں میں ایک خونی آپریشن جاری ہے ۔ پہلے بھی اس علاقے میں کئی لوگوں کو شہید اور اغوا کیا گیا ہے اور سینکڑوں خاندانوں کو ہجرت کر نے پر مجبور کیا ہے۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا ہے کہ ہمارے اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔