کوئٹہ میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے لیویز اہلکار شدیدزخمی
دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق کوئٹہ میں بینک کالونی کے قریب نامعلوم افراد کے فائرنگ سے لیویز اہلکار شدید زخمی ہوا ہے۔
زخمی ہونے والے اہلکار کی شناخت سلمان ولد خدابخش رودینی کے نام سے ہوئی۔ بتایا جارہا ہیکہ سلمان سوراب کے رہائشی ہیں۔
لیویز اہلکار کو طبی مدد فراہم کرنے کیلئے ایف سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ حملہ کس نے اور کس لیئے کیا ہے تاہم پچھلے کچھ دنوں کوئٹہ شہر میں میں پاکستانی سیکورٹی اہلکار خاص کر پولیس اور لیویز کے اہلکار متواتر نشانہ بنتے آرہے ہیں۔