بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک اخباری بیان میں سمیر بلوچ ولد غلام رسول سکنہ تسپ پنجگور کو خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ کل پنجگور میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کرکے بی این ایم ممبر سمیر بلوچ کو شہید کیا۔
سمیر بلوچ ایک نوجوان قوم پرستی کے جذبے سے سرشار بلوچ فرزند تھے اور بلوچستان کی آزادی کی جد و جہد میں بی این ایم کے پلیٹ فارم سے خدمات سر انجام دے رہے تھے مگر دوسرے نوجوان تعلیم یافتہ بلوچوں کی طرح انہیں بھی پاکستانی اداروں کے ڈیتھ اسکواڈ نے نشانہ بنا کر شہید کیا۔
بی این ایم کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے اور ریاستی مظالم کے سامنے بی این ایم کے کارکن سر خم کرنے اور جھکنے کے بجائے عوام میں آزادی کا پرچار کرکے شہدا کے مشن کو منزل کی جانب لے جانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
شہید غلام محمد اور ڈاکٹر منان بلوچ سے لیکر بی این ایم کے عام کارکن ریاستی بربریت کا شکار بن رہے ہیں مگر یہ کارروان بتدریج جاری و ساری ہے اور انشاء اللہ آزاد بلوچستان کے حصول کو ممکن بنا کر غلامی کی زنجیروں، بربریت اور خوف کے ماحول سے آزاد زندگی گزاریں گے۔