پاکستانی آرمی اور ڈیتھ اسکواڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بلوچ ریپبلکن آرمی

657

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی آر اے کے سرمچاروں نے آج دوپہر سوئی کے علاقوں درنجین اور شاری دربار کے مقامات پر عام آبادیوں کے خلاف آپریشن میں مصروف پاکستانی آرمی اور انکی پرائیویٹ ڈیتھ اسکواڈ کے قافلے پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا.

سرباز بلوچ نے مزید کہا ہے کہ حملے کے نتیجے میں پاکستانی آرمی کے چار اہلکاروں سمیت ڈیتھ اسکواڈ کا ایک کارندہ ہلاک اور فورسز کے متعدد اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آذادی تک جاری رہینگے.