نوشکی کے قریب ایف سی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

421

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دن نوشکی کے قریب سلطان چڑھائی پر ایف سی کے راشن پہچانے والے کانوائے پر بلوچ سرمچاروں نے گھات لگا کر حملہ کیا حملے میں ایف سی کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ علاقے کے مختلف مقامات پر قائم پاکستانی فوج کے چیک پوسٹوں کو راشن پہنچایا جاتا تھا جس پر حملہ کیا گیا ہم مقامی گاڑی مالکان و ٹھیکیداروں کوخبردار کرتے ہیں کہ وہ فورسز سے کسی قسم کا تعاون اور لین دین نہ کریں اور نہ ہی انکو راشن اور پانی پہنچائیں کیونکہ فورسز پر جاری حملوں میں وہ بھی نشانہ بن سکتے ہیں ۔ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ہمارے اسطرح کے حملے حصول آزادی تک جاری رہینگے۔