نوشکی: فورسز پر فائرنگ، گاڑی الٹنے سے 6 اہلکار زخمی

447

نوشکی میں فورسز گاڑی پر فائرنگ ۔

فائرنگ سے گاڑی بے قابو کر الٹنے سے 6 اہلکار زخمی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نوشکی کے نمائندے کے مطابق نامعلوم مسلح افراد  نے نوشکی کے علاقے سلطان چڑھائی کیشنگی کے مقام پر فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی ۔

گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 4 جبکہ خفیہ ادارے کے دو اہلکار زخمی ہوئیں ۔

علاقائی زرائع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری ۔

زخمی ہونے والے اہلکاروں کے نام ڈرائیور غلام دین، گل زمان ولد شیر محمد سکنہ بکھر، محمد ایوب ولد اللہ داد مغل ، عبدالرزاق ولد عبدالعزیز سکنہ جھنگ پنجاب اور ذاکر حیسن ولد تگو خان سکنہ سانگھڑ سندھ ہیں ،

تاہم آزاد زرائع سے گاڑی پر فائرنگ کی تصدیق نہ ہوسکی اور نہ ہی کسی مسلح تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے