ملالہ یوسفزئی کی سالوں بعد اپنے آبائی گھر آمد

131

دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ شخصیت 20 سالہ ملالہ یوسفزئی ساڑھے پانچ برس بعد اپنے آبائی علاقے سوات، مینگورہ پہنچی ہے.

طالبان عسکریت پسندوں نے ملالہ یوسفزئی کو اکتوبر 2012ء میں لڑکیوں کے حق میں تعلیم کے لئے آواز بلند کرنے پر فائرنگ کرکے نشانا بنایا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوئی تھی. انہیں بعد میں علاج کے لئے برطانیہ منتقل کردیا گیا تھا اور اب وہ کئی برسوں سے وہیں مقیم ہے.

جمعرات کو وہ برطانیہ سے پاکستان آئی تھی، یہاں انہوں نے اپنے آبائی علاقے جانے کی خوائش ظاہر کی تھی.

ساڑھے پانچ برس بعد اپنے والدین کے ہمراہ انہوں نے اپنے آبائی گھر کا دورہ کیا اور اپنے کچھ سہیلیوں سے ملاقات بھی کی.