مشکے: پاکستانی فورسز کا زمینی اور فضائی آپریشن جاری

440

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونےوالی اطلاعات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے مشکے میں پاکستانی فورسز کا شدید آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشکے کے پہاڑی علاقوں بزی، مرماسی اور کلکلونک میں فورسز کا شدید آپریشن جاری ہے۔

علاقے سے دھمکوں اور فائرنگ کی آواز کے ساتھ ساتھ دھواں بھی اُٹھتا ہوا دیکھ جا سکتا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اس آپریشن میں فورسز کو کچھ علاقائی ڈیتھ اسکواڈ کے  مدد کے ساتھ ساتھ فضائی مدد بھی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ مشکے گزشتہ کئی ماہ سے آپریشن کی زد میں ہونے کی وجہ سےعلاقے کی بروقت اطلاعات تک رسائی ممکن نہیں ہے۔