نمائندہ ٹی بی پی کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکے میوارسے رواں ماہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو افراد لالا لطیف ولد جان محمد اور فتح ولد شاہ داد گزشتہ شب بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
واضع رہے کہ لطیف بلوچ ایک صحافی ہیں جن کو پہلی مرتبہ 2016 کو فوج نے حراست میں لے کر لاپتہ کیاتھا اور دسمبر 2017کو وہ بازیاب ہوگئے تھے، دوران حراست شدید تشدد کی وجہ سے وہ جسمانی اور ذہنی طورپر کافی مریض ہیں۔
یاد رہے کہ ان کی گمشدگی کے دوران ان کی ماں غم کی شدت سے وفات پاگئ تھی اور ان ک ایک بھائی راشد کو پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے کے قتل کیا گیا تھا۔
علاقائی زرائع کے مطابق لطیف بلوچ کے ساتھ بازیاب ہونے والاشخص ان کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتاہے ۔